مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے ایران سے تیل نہ خریدنے کے سلسلے میں امریکی درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چين اپنے قومی اور ملکی مفادات کے پیس نظر پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ کے نائب وزير خارجہ فرانسیسی فانن نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا اور چینی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران سے تیل کی خرید کو بند کردے لیکن چینی حکام نے امریکہ کی اس درخواست کو یہ کہہ کر رد کردیا کہ چین اپنے ملکی اور قومی مفادات کے پیش نظر تجارتی اور اقتصادی پالیسیاں مرتب کرتا ہے۔ ذرائع نائب وزير خارجہ مخۃلف ملکوں کا دورہ کرکے انھیں اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ ایران سے تیل کی خرید کو متوقف کردیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے تیل کی فروخت کو صرف تک پہنچا دیں گے۔
آپ کا تبصرہ